Arnoud van Doorn : اسے اللہ نے ہدایت دی اور وہ مسلمان ہوگیا اور اسے خانہ کعبہ کا غلاف سینے کی سعادت نصیب ہوئی
ہالینڈ کا ایک اسلام دشمن شخص جو اسلام کے خلاف فلمیں بنایاہا کرتا تھا اسے اللہ نے ہدایت دی اور وہ مسلمان ہوگیا اور اسے خانہ کعبہ کا غلاف سینے کی سعادت نصیب ہوئی
بہت سے لوگوں نے اس کے بارے میں پوچھا کہ وہ کون ہے اور اسکا نام کیا ہے
اس شخص کا نام Arnoud van Doorn ہے ، یہ ایک اسلام مخالف لابی کا سرگرم رکن تھا اور اسلام مخالف سرگرمیوں میں پیش پیش رہتا
اسلام میں کمزویاں تلاش کرنے کی خاطر اس نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا تاکہ اس مذہب کی خامیاں تلاش کرکے لوگوں کو بتا سکے لیکن ایک سال کے اندر ہی اس پر اسلام کی حقانیت واضح ہوگئی چنانچہ اس نے 27 فروری 2013 کو اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا
اس جیسے شخص کا اسلام قبول کرنا جہاں ایک طرف غیر مسلم کے لیے بہت بڑا دھچکہ تھا وہاں پر مسلمانوں کے لیے بہت خوشی کی بات تھی
No comments:
Post a Comment