Monday, May 27, 2013

اسلام غالب آئے گا



 
اسلام غالب آئے گا...۔
اسلام غالب آئے گا...۔

اس ملک کے آفاق پر رحمت کا بادل چھائے گا
اور پاک سے پاکیزہ تر اپنا وطن ہوجائے گا
...
پھر کفر کا ،الحاد کا، سکہ نہ چلنے پائے گا
اللہ کے شیروں سے جو الجھے گا، منہ کی کھائے گا
پیغمبرِاسلام کا پرچم یہاں لہرائے گا
اسلام غالب آئے گا...۔
اسلام غالب آئے گا...۔


کس گمراہی میں مبتلا، اس دور کا انسان ہے
سب مشکلوں کا حل ہمارا، دین ہے ایمان ہے
اسوہ رسول اللہ کا، اللہ کا قرآن ہے
نظمی ہماری زندگی کا بھی یہی عنوان ہے
یہ دل اسی عنوان کے تسکین آخر پائے گا
اسلام غالب آئے گا...۔
اسلام غالب آئے گا...
Enhanced by Zemanta

No comments:

Post a Comment