Sunday, June 2, 2013

AlQuran : Surah Hajj


 لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے غور سے سنو۔ کہ جن لوگوں کو تم الله کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ اس کے لئے سب مجتمع ہوجائیں۔ اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز لے جائے تو اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب (یعنی عابد اور معبود دونوں) گئے گزرے ہیں (۷۳) ان لوگوں نے الله کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ الله زبردست اور غالب ہے (۷۴) الله فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک الله سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے (۷۵) جو ان کے آگے ہے اور جن ان کے پیچھے ہے وہ اس سے واقف ہے۔ اور سب کاموں کا رجوع الله ہی کی طرف ہے (۷۶).
 
Surah Hajj
Enhanced by Zemanta

No comments:

Post a Comment