Monday, June 10, 2013

Hadith: Riyakari

 
اپنے ایمان کی آبیاری کریں!!1

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کے دن پہلا شخص جس کا فیصلہ کیا جاۓ گا وہ ایک شہید ہوگا۔ اسے لایا جاۓ گا اور اللہ سبحانہ وتعالی اسے اپنی نعمتیں گنواۓ گا اور وہ ان نعمتوں کا اقرار کرے گا۔ پھر اس سے پوچھا جاۓ گا: تم نے ان کے بدلے میں کیا نیک عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں تیری خاطر لڑا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔ اللہ فرماۓ گا: تم نے جھوٹ بولا۔ تو اس لیۓ لڑا تاکہ لوگ کہیں یہ بہادر شخص ہے۔ سو تمہیں بہادر کہا جا چکا۔ پھر اللہ تعالی حکم دے گا کہ اسے اس کے چہرے کے بل گھسیٹو اور (جہنم کی) آگ میں پھینک دو۔ پھر وہ شخص ہوگا جس نے علم حاصل کیا اور دوسروں کو سکھایا اور قرآن کی تلاوت کی۔ پس اسے لایا جاۓ گا اور اللہ اسے اپنی نعمتیں گنواۓ گا اور وہ اللہ ی ان نعمتوں کا اقرار کرے گا۔ اللہ پوچھے گا تم نے ان کے بدلے کیا عمل کیا؟ وہ شخص کہے گا: میں نے علم حاصل کیا اور اس کی تعلیم دی اور قرآن کی تلاوت کی اللہ فرماۓ گا تم نے جھوٹ بولا۔ بلکہ تم نے علم اس لیۓ حاصل کیا تاکہ تمہیں قاری کہا جاۓ پس ایسا کہا جاچکا پھر اللہ حکم دے گا اسے چہرے کے بل گھسیٹ کر جہنم کی آگ میں پھینک دو۔ پھر وہ شخص ہوگا جسے اللہ تعالی نے وسعت دی اور ہر طرح کا مال عطا کیا پس اسے پیش کیا جاۓ گا۔ اللہ سبحانہ وتعالی اسے اپنی نعمتیں گنواۓ گا اور وہ ان نعتوں کا اقرار کرے گا۔ اللہ فرماۓ گا تم نے ان نعمتوں کے بدلے کیا عمل کیا۔ وہ شخص کہے گا: میں نے ہر اس راہ میں مال خرچ کیا کہ جس میں مال خرچ کرنا تجھے پسند ہے۔ اللہ فرماۓ گا تم نے جھوٹ بولا۔ بلکہ تم نے مال اس لیۓ خرچ کیا تاکہ لوگ کہیں کہ یہ شخص سخی ہے اور یہ کہا جا چکا۔ پھر اللہ حکم دے گا کہ اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دو"

[مسلم، نسائ]
Hadith: Riyakari
Enhanced by Zemanta

No comments:

Post a Comment