بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
سورۂ نِساء مدینہ طیبہ میں نازل ہوئی اس میں ایک سو چھہتر(۱۷۶) آیتیں ہیں اور تین ہزار پینتالیس کلمے اور سولہ ہزار تیس (۱۶۰۳۰)حرف ہیں۔
... ...وَ اٰتُوا الْیَتٰمٰۤی اَمْوَالَهُمْ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِیْثَ بِالطَّیِّبِ ۪ وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَهُمْ اِلٰۤی اَمْوَالِكُمْ ؕ اِنَّهٗ كَانَ حُوْبًا كَبِیْرًا۲
(اے لوگو) یتیموں کے مال (نہایت اچھے طریقے سے ) ان کو واپس پہنچا دو ، (ان کے ) اچھے مال کو (اپنے) برے مال سے تبدیل مت کرو اور ان کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھایا کرو، بے شک یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔
سورۃالنساء(4)۔ آیت 2
شان نزول: ایک شخص کی نگرانی میں اُس کے یتیم بھتیجے کا کثیر مال تھا جب وہ یتیم بالغ ہو ا اور اس نے اپنا مال طلب کیا تو چچا نے دینے سے انکار کردیا اِس پر یہ آیت نازل ہوئی اِس کو سن کر اُس شخص نے یتیم کا مال اُس کے حوالہ کیا اور کہا کہ ہم اللّٰہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment