Showing posts with label Al Quran. Show all posts
Showing posts with label Al Quran. Show all posts

Monday, July 1, 2013

AlQuran: Allah Favours ........


Sunday, June 2, 2013

AlQuran: Muslim womens keep their eyes down

بسم الله الرحمن الرحیم

اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اور وہ دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنا سنگار ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ یا شوہروں کے باپ یا اپنے بیٹے یا شوہروں کے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے یا اپنے بھانجے یا اپنے دین کی عورتیں یا اپنی کنیزیں جو اپنے ہاتھ کی مِلک ہوں یا نوکر بشرطیکہ شہوت والے مرد نہ ہوں یا وہ بچّے جنہیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے ان کا چُھپا ہوا سنگار اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ

پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 31
...

تفسیر ابن کثیر:- شان نزول:- مروی ہے کہ اسما بنت مرثد رضی اللہ عنہ کا مکان بنو حارثہ کے محلے میں تھا ان کے پاس عورتیں آتی تھیں اور دستور کے مطابق اپنے پیروں کے ذیور سینے اور بال کھولے ہوئے آیا کرتی تھیں حضرت اسماء نے کہا یہ کیسی بری بات ہے اس پر یہ آئیتیں اتری کہ مسلمان عورتوں کو بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھنی چاہیے سوا اپنے خاوند کے کسی کو بہ نظر شہوت نہ دیکھنا چاہیے

تفسیر کنز الایمان:- حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ابو عبیدہ بن جراح کو لکھا تھا کہ کُفّار اہلِ کتاب کی عورتوں کو مسلمان عورتوں کے ساتھ حمّام میں داخل ہونے سے منع کریں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسلمہ عورت کو کافِرہ عورت کے سامنے اپنا بدن کھولنا جائز نہیں ۔ مسئلہ : عورت اپنے غلام سے بھی مِثل اجنبی کے پردہ کرے ۔ (مدارک و غیرہ)

حُرّہ کا تمام بدن عورت ہے ، شوہر اور مَحرم کے سوا اور کسی کے لئے اس کے کسی حصّہ کا دیکھنا بے ضرورت جائز نہیں اور معالجہ وغیرہ کی ضرورت سے قدرِ ضرورت جائز ہے ۔ (تفسیرِ احمدی)
Enhanced by Zemanta

Saturday, June 1, 2013

AlQuran: (اے لوگو) یتیموں کے مال (نہایت اچھے طریقے سے ) ان کو واپس پہنچا دو

 
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا

سورۂ نِساء مدینہ طیبہ میں نازل ہوئی اس میں ایک سو چھہتر(۱۷۶) آیتیں ہیں اور تین ہزار پینتالیس کلمے اور سولہ ہزار تیس (۱۶۰۳۰)حرف ہیں۔

...
...وَ اٰتُوا الْیَتٰمٰۤی اَمْوَالَهُمْ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِیْثَ بِالطَّیِّبِ ۪ وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَهُمْ اِلٰۤی اَمْوَالِكُمْ ؕ اِنَّهٗ كَانَ حُوْبًا كَبِیْرًا۝۲

(اے لوگو) یتیموں کے مال (نہایت اچھے طریقے سے ) ان کو واپس پہنچا دو ، (ان کے ) اچھے مال کو (اپنے) برے مال سے تبدیل مت کرو اور ان کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھایا کرو، بے شک یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔
سورۃالنساء(4)۔ آیت 2

شان نزول: ایک شخص کی نگرانی میں اُس کے یتیم بھتیجے کا کثیر مال تھا جب وہ یتیم بالغ ہو ا اور اس نے اپنا مال طلب کیا تو چچا نے دینے سے انکار کردیا اِس پر یہ آیت نازل ہوئی اِس کو سن کر اُس شخص نے یتیم کا مال اُس کے حوالہ کیا اور کہا کہ ہم اللّٰہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔

Tuesday, May 7, 2013

AlQuran: Or are you unafraid that He may again take you back to the sea....

أَمْ أَمِنتُمْ أَن يُعِيدَكُمْ فِيهِ تَارَ‌ةً أُخْرَ‌ىٰ فَيُرْ‌سِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّ‌يحِ فَيُغْرِ‌قَكُم بِمَا كَفَرْ‌تُمْ ۙ 

ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ عَلَيْنَا بِهِ تَبِيعًا ﴿٦٩﴾

یا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ اس (سمندر) میں پلٹا کر لے جائے اور تم پر کشتیاں توڑ دینے والی آندھی بھیج دے پھر تمہیں اس کفر کے باعث جو تم کرتے تھے (سمندر میں) غرق کر دے پھر تم اپنے لئے اس (ڈبونے) پر ہم سے مؤاخذہ کرنے والا کوئی نہیں پاؤ گے،

Or are you unafraid that He may again take you back to the sea, then send against you a ship-breaking gust of wind, therefore drowning you because of your disbelief – then you may not find for yourself anyone to come after Us for this? (69
سورہ بنی اسراعیل)

Wednesday, May 1, 2013

سورة العاديات

 
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سورة العاديات

﴿وَالعـٰدِيـٰتِ ضَبحًا ١ فَالمورِ‌يـٰتِ قَدحًا ٢ فَالمُغيرٰ‌تِ صُبحًا ٣ فَأَثَر‌نَ بِهِ نَقعًا ٤ فَوَسَطنَ بِهِ جَمعًا ٥ إِنَّ الإِنسـٰنَ لِرَ‌بِّهِ لَكَنودٌ ٦ وَإِنَّهُ عَلىٰ ذٰلِكَ لَشَهيدٌ ٧ وَإِنَّهُ لِحُبِّ الخَيرِ‌ لَشَديدٌ ٨﴾...

"قسم ہے دوڑنے والے گھوڑوں کی ہانپتے ہوئے اور آگ نکالنے والوں کی ٹاپ مارتے ہوئے اور حملہ کرنے والے صبح کے وقت، پھر اُڑایا صبح کے وقت غبار اور پھر اس غبار کے ساتھ لشکر کے بیچ میں گھس گئے۔ بے شک انسان اپنے رب کا سخت ناشکرا ہے اور وہ مال کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے۔ کیا وہ جانتا نہیں جب قبروں سے سب کچھ نکال باہر کیاجائے گا۔اور جو کچھ سینوں میں(راز) ہیں، انہیں ظاہر کردیا جائے گا..."
Enhanced by Zemanta

Saturday, April 13, 2013

Durud-e-Ibrahim

Allah and His angels send blessings on the Prophet ( Sallallahu Alaihi Wasallam): 
O you who believe! Send your blessings on him, and salute him with all respect
Al Quran, Surah Al-Ahzab (33), Aayah 56
-------------------------------
 
Durud-e-Ibrahim in Arabic
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
English Translation of Durud-e-Ibrahim
"O Allah, let Your Blessings come upon Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam and the family of Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam, as you have blessed Ibrahim and his family. Truly, You are Praiseworthy and Glorious. Allah, bless Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam and the family of Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam, as you have blessed Ibrahim and his family. Truly, You are Praiseworthy and Glorious".
--

Enhanced by Zemanta